ابنا: 12 راہباؤں کو جو گزشتہ تین ماہ سے دہشت گردوں کے قبضے میں تھیں، لبنان میں رہا کروایا گیا ہے اور وہ دمشق کے لئے روانہ ہو گئی ہیں ۔عیسائی مذہبی رہنماؤں نے راہباوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے يبرود کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جو کامیابی حاصل کی ہے اس کے نتیجے میں راہباؤں کی رہائی کا معاملہ آسان ہوا۔یہ رہائی قطر کی ثالثی سے ہوئی ہے اور اس کے لئے قطر کا ایک وفد لبنان گیا تھا . بتایا جاتا ہے کہ راہباؤں کی رہائی کے بدلے دہشت گرد تنظیم جبہۃ النصرہ کو کوئی رقم ادا کی گئی ہے .دہشت گرد تنظیم نے شام کے قدیمی عیسائی شہر معلولا پر حملہ کر کے ان راہباؤں کو یرغمال بنا لیا تھا ......../169
9 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512713
شام میں دہشت گرد تنظیم جبہۃ النصرہ کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی راہباؤں کو آزادی مل گئی ہے۔